سیف گیمز 4 سے 11 اپریل 2027 تک منعقد کرنے کی منظوری
جنوبی ایشیا اولمپک کونسل کے تعاون سے سیف گیمز 4 سے 11 اپریل 2027 تک منعقد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت سیف گیمز 2027 کی تیاریوں سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ طارق باجوہ اور وفاقی و صوبائی حکام نے شرکت کی۔
سیف گیمز 2027 میں 28 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے جن میں چھ ہزار سے زائد ایتھلیٹس اور آفیشلز کی شرکت متوقع ہے۔
سیف گیمز کے مقابلے اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں منعقد ہوں گے۔
قومی کوآرڈینیٹر کی تقرری اور اسٹیئرنگ، آرگنائزنگ و صوبائی کمیٹیوں کی تشکیل کی بھی منظوری دے دی گئی۔
نائب وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو باہمی رابطہ برقرار رکھنے اور وینیوز کی بروقت تکمیل یقینی بنانے اور سیف گیمز کے کامیاب انعقاد کے لیے اعلیٰ ترین انتظامی معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
اسحاق ڈار نے پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کا ہر ماہ اجلاس بلانے کی ہدایت بھی کی۔