لندن میٹرو اسٹیشن پر چوہوں کی ’اسٹریٹ فائٹ‘، مسافر بھی رک کر تماشا دیکھنے لگے
لندن کے مصروف ترین میٹرو اسٹیشنز میں سے ایک پر ایسا دلچسپ منظر دیکھنے کو ملا جہاں دو ننھے چوہے پلیٹ فارم کو ’فائٹنگ رنگ‘ سمجھ کر ایک دوسرے سے الجھ پڑے جبکہ قریب موجود مسافر اس غیر معمولی مقابلے سے محظوظ ہوتے رہے۔
یہ دلچسپ واقعہ لندن کے آکسفورڈ سرکس انڈرگراؤنڈ اسٹیشن پر پیش آیا جہاں دو چوہوں کو آمنے سامنے ہو کر ایک دوسرے سے لڑتے دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دونوں چوہے کبھی ایک دوسرے پر جھپٹتے اور کبھی پیچھے ہٹتے دکھائی دیتے ہیں، یوں مصروف اسٹیشن کا پلیٹ فارم چند لمحوں کیلئے کسی ننھے سے ’باکسنگ رنگ‘ کا منظر پیش کرنے لگا۔
فوٹوگرافر سیم رولی کی ’اسٹیشن اسکوابل‘ نامی اس تصویر میں دونوں چوہے کھانے کے ایک ٹکڑے پر الجھتے نظر آئے تھے، بعدازاں ایک چوہا ٹکڑا لے کر چلتا بنا اور یوں ان کی لڑائی ختم ہو گئی۔