ارکان پنجاب اسمبلی کے استعفے آج جمع کرائیں گے محمود الرشید
صوبائی حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری کیا جائیگا، وزیراعظم، وزیراعلیٰ استعفیٰ دیں، محمود الرشید
صوبائی حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری کیا جائیگا، وزیراعظم، وزیراعلیٰ استعفیٰ دیں، محمود الرشید فوٹو: فائل
پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر محمودالرشید صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے آج اسپیکر کو جمع کرائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمودالرشید نے کہا کہ پنجاب حکومت کی بیڈ گورننس پر وائٹ پیپر بھی جاری کیا جائے گا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر فوری طور پر وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ سمیت وفاقی وزرا اور پولیس افسران کے خلاف درج کی جائے اور اس کے ساتھ ہی وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب استعفیٰ دے کر خود کو قانون کے حوالے کردیں۔
واضح رہے كہ پنجاب اسمبلی ميں تحريک انصاف كے اراكين كی تعداد 30 ہے۔