فٹبال میں پاکستان سے شکست نے بھارتی حکومت کو مشتعل کردیا
ناقص کارکردگی کے سبب فٹبال ٹیم کو ایشین گیمز سے دستبردار کرانے پرغور
ناقص کارکردگی کے سبب فٹبال ٹیم کو ایشین گیمز سے دستبردار کرانے پر غور۔ فوٹو: فائل
فٹبال میچ میں پاکستان سے شکست نے بھارتی حکومت کو مشتعل کردیا، ناقص کارکردگی کے سبب ٹیم کو ایشین گیمز سے دستبردار کرانے پرغور جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی بنگلور میںمنعقدہ دوسرے دوستانہ میچ میں بھارت کو روایتی حریف پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہ ہار حکومت کو ہضم نہ ہو سکی اور اب ٹیم کو آئندہ ماہ کے ایشین گیمز میں شرکت سے محرومی کا خدشہ ہے، وزارت کھیل سنجیدگی سے اس آپشن پر سوچ رہی ہے۔ بھارت نے پہلا مقابلہ 1-0 سے جیتا جبکہ دوسرے میں اسے 0-2 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
وزارت کے ایک سینئر آفیشل نے کہا کہ حتمی فیصلہ ایک ہفتے بعد کیا جائے گا لیکن امکان یہی ہے کہ حکومت ایشین گیمز میں مینز اور ویمنز فٹبال ٹیموں کے اخراجات برداشت نہیں کرے گی، البتہ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن اپنے طور پر ٹیم کو بھیج سکتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ٹیمیں ان دنوں گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں چین میں موجود اور اس کی رضامندی اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے خود دی تھی۔
ذرائع کے مطابق وزارت اور ایس اے آئی کے سینئر حکام پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر بہت زیادہ ناخوش ہیں، ڈائریکٹر جنرل جیجی تھامسن نے میڈیاکو بتایا کہ میں بطور فٹبال شائق میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود تھا، ٹیم کی کارکردگی انتہائی ناقص تھی۔ اگر حکومت ٹیموں کی شرکت پر رضامند نہیں ہوتی اور اے آئی ایف ایف بھی اپنے خرچ پر انھیں نہیں بھیجتی تو فٹبال میں نمائندگی نہ کرنے کا یہ تیسرا موقع ہوگا، 1990 اور 1994 میں حکومت نے فٹبال ٹیم کو ایشن گیمز میں شرکت سے روک دیا تھا۔
1951 اور 1962 میں 2 مرتبہ کا ایشین گیمز چیمپئن بھارت فٹبال کی عالمی درجہ بندی میں 150ویں مقام پر موجود ہے، ٹیم کو انچیون میں آگے بڑھنے میں مشکلات کا سامنا ہوگا، وہ متحدہ عرب امارات اور اردن کے ساتھ گروپ جی میں شامل ہے،گروپ سے 2 ٹیمیں راؤنڈ 16 میں پہنچیں گی۔