ویمنز ایشیا کپ: پاکستان کا بھارت کو جیت کیلیے 56 رنز کا ہدف
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2026 میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو جیت کے لیے 56 رنز کا ہدف دے دیا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیتا اور بھارتی کپتان ہرمن پریت کور کو فیلڈنک کی دعوت دی۔
قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.1 اوورز میں 55 رنز بنائے اور روایتی حریف بھارت کو جیت کے لیے 56 رنز کا ہدف دیا جبکہ پوری ٹیم 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
Pakistan are bowled out for 55 🏏#PAKvIND | #AsiaCup | #BackOurGirls pic.twitter.com/QJv1Cx9Dfk
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 5, 2026
پاکستان کی جانب سے شوال ذوالفقار 14 جبکہ وکٹ کیپر منیبہ علی 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ بھارتی ٹیم کی جانب سے پریمہ روات اور شریں چرانی نے 3،3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
کپتان فاطمہ ثنا سمیت پاکستان کی 4 بیٹر صفر پر آؤٹ ہوئیں جبکہ 9 بیٹر ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں۔ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے باعث پاکستان ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 55 رنز کم ترین ٹوٹل ہے۔
روایتی حریف بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کر رہی ہیں جبکہ منیبہ علی (وکٹ کیپر)، شوال ذوالفقار، گل فیروزہ، عائشہ ظفر، صدف شمس، ایمن فاطمہ، طوبہ حسن، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال اور امِ ہانی بھی قومی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
Unchanged team for today's match 🇵🇰#PAKvIND | #AsiaCup | #BackOurGirls pic.twitter.com/6Bhc3xsVmX
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 5, 2026
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو شکست دی تھی، آج پاکستان ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کا 200واں میچ کھیل رہا ہے اور ٹیم جیت کے لیے پُرامید ہے۔
Pakistan play their 2️⃣0️⃣0️⃣th T20I match today 🇵🇰🏏#PAKvIND | #BackOurGirls | #AsiaCup pic.twitter.com/S5ZLYznojW
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 5, 2026