بھارتی کرکٹر اور اداکارہ کا محبت کا منفرد اظہار، ایک دوسرے کی لکھائی میں ٹیٹو بنوا لیے

ارشدیپ سنگھ  نے بازو پر سمرین کی لکھائی میں ’’SK‘‘ جبکہ سمرین کور نے ارشدیپ کی لکھائی میں ’’AS‘‘ کا ٹیٹو بنوایا

بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ اور اداکارہ و ماڈل سمرین کور نے اپنے رشتے کو مزید خاص بناتے ہوئے ایک دوسرے کی لکھائی میں ٹیٹو بنوالیے۔

دونوں نے روایتی طور پر اپنے اپنے نام کے ابتدائی حروف  کو ایک دوسرے کے ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریر  میں بازو پر مستقل طور پر نقش کروایا۔ ارشدیپ سنگھ  نے بازو پر سمرین کی لکھائی میں ’’SK‘‘ جبکہ سمرین کور نے ارشدیپ کی لکھائی میں ’’AS‘‘ کا ٹیٹو بنوایا جس کے ساتھ ایک باریک لائن سے بنا چھوٹا سا سرخ رنگ میں دل بھی بنا ہوا ہے۔

یہ ٹیٹو بنگلورو کے ’ایلینز ٹیٹو‘ اسٹوڈیو میں بنائے گئے جہاں سمرین نے اسی موقع پر اپنی پیدائش کے پھول کا ٹیٹو بھی بنوایا۔

ارشدیپ اور سمرین کے تعلق کی خبریں آئی پی ایل 2026 کے دوران سامنے آئی تھیں۔ دونوں کو مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے رشتے سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔

بعد ازاں ارشدیپ نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے سمرین کے ساتھ اپنے تعلق کی تصدیق کر دی تھی۔

 

Load Next Story