انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے پر پروازیں اور تعلیمی سرگرمیاں معطل
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے پروازیں اور تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوگئی ہیں.
انڈونیشیا کے آناک کراکاٹوا آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد آتش فشانی راکھ نے فضائی سفر اور معمولاتِ زندگی کو متاثر کیا ہے۔ جکارتہ کے سوئیکارنو ہٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر راکھ پہنچنے کے باعث پروازیں عارضی طور پر معطل کی گئیں۔
حکام کے مطابق 209 پروازیں متاثر ہوئیں اور تقریباً 22,798 مسافر اس صورتحال سے متاثر ہوئے۔
\عض مقامات پر اسکولوں کی سرگرمیاں منسوخ کر دی گئیں، جبکہ راکھ کے باعث شہریوں میں آنکھوں میں جلن کی شکایات بھی سامنے آئیں۔
آتش فشانی راکھ کے بادل ہزاروں میٹر بلندی تک پہنچے اور جاوا و سماٹرا کے مختلف علاقوں میں پھیل گئے۔
حکام نے شہریوں کو ماسک اور آنکھوں کی حفاظت کا سامان استعمال کرنے اور غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکام کے مطابق فی الحال سونامی کا فوری خطرہ نہیں ہے۔
آناک کراکاٹوا جاوا اور سماٹرا کے درمیان آبنائے سنڈا میں واقع ہے اور 2018 میں اسی آتش فشاں کی سرگرمی سے ایک تباہ کن سونامی بھی آیا تھا۔