نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلیفونک رابطہ

پاکستان اور ناروے کے وزرائے خارجہ نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ناروے کے فرمانروا شاہ ہیرالڈ پنجم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسحاق ڈار نے صدر، وزیراعظم، فیلڈ مارشل، اپنی جانب اور پاکستانی عوام کی طرف سے اظہار تعزیت کیا، نائب وزیراعظم نے شاہی خاندان اور ناروے کے عوام سے پاکستان کی ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو آنجہانی شاہ ہیرالڈ پنجم کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے نامزد کردیا، عبدالعلیم خان 9 ستمبر کو اوسلو میں آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستان اور ناروے کے وزرائے خارجہ نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا، اسحاق ڈار اور ناروے کے وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات متوقع ہے۔

Load Next Story