کراچی: سرجانی ٹاؤن سیکٹر فور بی میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار زخمی

زخمی اہلکاروں کی شناخت عمران شاہ اور عثمان کے نام سے ہوئی

کراچی کے سرجانی ٹاؤن سیکٹر فور بی میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق فائرنگ عرش بری شادی ہال کے قریب ہوئی۔

زخمی اہلکاروں کی شناخت عمران شاہ اور عثمان کے نام سے ہوئی۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

وزیر داخلہ سندھ نے زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیا۔

وزیر داخلہ سندھ نے ہدایت کی کہ واقعے کی تحقیقات تمام پہلوؤں سے کرکے جملہ پیش رفت سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔

Load Next Story