لاہور میں 45 لاکھ مالیت کے سونے کی چوری کا ڈراپ سین، خالہ زاد بھائی ملوث نکلا
لٹن روڈ کے علاقے میں 45 لاکھ مالیت کے سونے کی چوری کا ڈراپ سین ہوگیا، گھر میں رہنے کے لیے آنے والا خالہ زاد بھائی ہی سونے کی چوری میں ملوث نکلا۔
پولیس نے 2 ملزمان کو ٹریس کرکے نارووال سے گرفتار کیا، گرفتاریاں جدید ٹیکنالوجی اور موبائل نمبر ٹریسنگ سے عمل میں لائی گئیں۔
خاتون کے گھر سے 2 ماہ قبل لاکھوں مالیت کا سونا چوری ہوا تھا، ملزم نے الماری سے 45 لاکھ مالیت کا سونا چوری کرکے دوست کے ساتھ مل کر فروخت کر دیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان اسامہ اور سلمان سے 30 لاکھ سے زائد نقدی برآمد کرکے متاثرہ خاتون کے حوالے کر دی گئی۔
ایس پی منزہ کرامت کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان تک رسائی ممکن بنائی، شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔