مستونگ؛ قومی شاہراہ کے قریب 5 نامعلوم افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

تمام افراد کو شدید تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، پولیس

فوٹو فائل

کوئٹہ:

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ دتو موڑ کے قریب 5 نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق تمام افراد کو شدید تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Load Next Story