لاہور میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل جاں بحق، ڈرائیور گرفتار
شمالی چھاؤنی میں گاڑی کی ٹکر سے 22 سالہ موٹر سائیکل سوار احسن جاں بحق ہوگیا ہے.
ایس پی کینٹ کی ہدایت پر شمالی چھاؤنی پولیس نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس دیتے ہوئے ڈرائیور اشفاق کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا.
زخمی احسن کو طبی امداد کے لیے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکا.
پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکھٹے کرلئے. بھائی حسنین کی مدعیت میں نامزد ملزم ڈرائیور اشفاق کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.
گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جائیگی. ایس پی کینٹ انوسٹی گیشنز راحیلہ اقبال کا کہنا تھا کہ غفلت لا پرواہی سے گاڑی چلانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں.