راولپنڈی; لڑائی جھگڑا کرنے والا پولیس اہلکار ساتھی سمیت گرفتار

ملزمان کے خلاف دفعہ 170 ت پ اور 155C کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

بادامی باغ، سول پارچات میں لڑائی جھگڑا کرنے والا پولیس اہلکار ساتھی سمیت گرفتار ہوگیا.

بادامی باغ میں  4 روز قبل ٹرانسپورٹ اڈے پر لڑائی جھگڑا کرنے والے پولیس اہلکار کیخلاف کارروائی کی جا چکی ہے.

پولیس کانسٹیبل ریاض احمد پر ٹرانسپورٹ اڈے پر جا کر رقم طلب کرنے کا الزام تھا، پولیس اہلکار اور اس کے ساتھی پر رقم نہ دینے پر مبینہ طور پر تشدد کرنے کا بھی الزام ہے. 

ریاض احمد کے ساتھی پر خود کو پولیس ملازم ظاہر کرنے کا بھی الزام ہے، ملزمان کے خلاف دفعہ 170 ت پ اور 155C کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.

مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دی گئی ہے. 

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار ہو یا عام شہری، قانون سب کے لیے برابر ہے، اختیارات کا ناجائز استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا.

Load Next Story