مومنہ اقبال تنازع: ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے نئے انکشافات سامنے آگئے
فوٹو: فائل
مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان جاری تنازع میں نیا موڑ آگیا۔
ثاقب چدھڑ نے ایک انٹرویو میں مومنہ اقبال اور ان کی بہن رمشا اقبال پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ انکے مطابق وہ رمشا اقبال کو اعلیٰ تعلیم کے لیے آسٹریلیا لے گئے اور اپنی کمپنی میں ملازمت بھی دی تاہم وہاں انہوں نے ان کے بزنس پارٹنر کے خلاف ہراسانی کا مقدمہ دائر کیا جو بعد میں رقم لے کر طے پایا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں بہنوں نے ان کے خلاف بھی اسی طرز کا طریقہ اپنانے کی کوشش کی۔ مزید یہ کہ مومنہ اقبال ان کی ازدواجی حیثیت سے آگاہ ہونے کے باوجود دوسری شادی پر رضامند تھیں۔
ثاقب چدھڑ کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے وکیل کی جانب سے بھاری رقم کا مطالبہ کیا گیا اور مختلف اوقات میں معاملہ کروڑوں روپے میں طے کرنے کی پیشکش بھی کی گئی، جس کے شواہد بھی انہوں نے پیش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
دوسری جانب مومنہ اقبال پہلے ہی ہراسانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے معاملہ متعلقہ اداروں تک لے جا چکی ہیں۔