وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے حوالدار چوہدری ظہیر احمد شہید کو قوم کا سلام
یومِ دفاع و شہداء، وطنِ عزیز کی سلامتی اور سربلندی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔
یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر حوالدار چوہدری ظہیر احمد شہید کے اہلِ خانہ نے شہید کی یادیں تازہ کرتے ہوئے ان کی لازوال قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
حوالدار چوہدری ظہیر احمد شہید کی والدہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا بہت اچھا انسان تھا، اچھے اخلاق والا تھا، ہم سب سے بہت محبت کرتا اور ہمارا خیال رکھتا تھا۔ میرے بیٹے کو شہادت کا بہت شوق تھا، اللہ تعالیٰ اس کی شہادت قبول فرمائے اور اسے جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
حوالدار چوہدری ظہیر احمد شہید کے والد نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے، اس نے وطن کی خاطر اپنی جان قربان کرکے ہمارا سر فخر سے بلند کیا۔ میں پاکستان کے تمام شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے وطن کی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔