نئے ہیئر اسٹال سے لطف اندوز ہو رہا ہوں لیکن لمبے بال یاد آتے ہیں، ارلنگ ہالینڈ
مانچسٹر سٹی کے اسٹار اسٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ نے نئے ہیئر اسٹائل کے حوالے سے کہا کہ اپنے روایتی لمبے بال یاد آتے ہیں، تاہم تبدیلی کا وقت آگیا تھا اور اب نئے انداز سے لطف اندوز ہو رہاہوں، امید ہے بال دوبارہ لمبے ہوجائیں گے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ارلنگ ہالینڈ نے کوونٹری سٹی کے خلاف میچ میں گول کرکے اپنے کلب کیریئر کے 300 گول مکمل کرلیے۔
ہالینڈ نے میچ کا واحد گول اسکور کیا جس کی بدولت مانچسٹر سٹی نے کوونٹری سٹی کو 0-1 سے شکست دے کر رواں سیزن میں اپنی ناقابلِ شکست مہم برقرار رکھی۔ یہ مانچسٹر سٹی کے لیے ہالینڈ کا 165واں گول تھا۔
ناروے کے 26 سالہ فٹبالر نے بوروسیا ڈورٹمنڈ کی جانب سے 86، ریڈ بل سالزبرگ کے لیے 29 اور مولڈے ایف کے لیے 20 گول کیے، اس کے علاوہ بھی گولز کیے اور یوں ان کے کلب کیریئر کے مجموعی گولز کی تعداد 300 ہوگئی۔
ہالینڈ نے ناروے کی برازیل کے خلاف ورلڈ کپ فتح کو یاد کرتے ہوئے اسے اپنے ملک کی تاریخ کا خاص میچ قرار دیا۔ انہوں نے مانچسٹر سٹی کی نئی ٹیم اور نئے کھلاڑیوں پر بھی اعتماد کا اظہار کیا۔