محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو خیبرپختونخوا کے علاقوں میں شام اوررات کے اوقات میں دیر، سوات، چترال، کوہستان اور بٹگرام میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، اسی طرح مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بونداباندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہو اؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم پنجاب، پٹن اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہر سرگودھا میں 35ملی میٹر جبکہ لاہور میں 20ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 43 اور دادو میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Load Next Story