لاہور: اسلام پورہ میں ٹک ٹاکر ارشمہ کی ہلاکت کو پولیس نے خودکشی قرار دے دیا

خاتون کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی

لاہور:

اسلام پورہ میں ٹک ٹاکر ارشمہ کی پراسرار ہلاکت کے معاملے میں پولیس ذرائع نے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی بنیاد پر موت کو خودکشی قرار دیا ہے۔

پولیس کے مطابق ارشمہ نے مبینہ طور پر پھندہ لے کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ وہ احمد ہاسٹل کے فلیٹ نمبر 203 میں اکیلی رہائش پذیر تھیں اور کچھ عرصہ قبل ہی فلیٹ کرائے پر لیا تھا۔

خاتون کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ جسمانی نمونے فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاکرو بیوٹیشن ارشمہ کی لاش چند روز قبل گھر کے اندر سے برآمد ہوئی تھی۔

Load Next Story