کراچی، تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجواں جان بحق، مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی

شہریوں نے آنے والے دوسرے ڈمپر کوبھی کو روک لیا

کراچی:

شہر قائد میں زمان ٹاون کے علاقے کورنگی چھ نمبر مارکیٹ کے قریب رات گئے تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی جان بحق ہوگی۔

موقع پر موجود مشتعل افراد نے حادثے کے ذمے دار ڈمپر کو آگ لگا دی ، شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی شہریوں نے آنے والے دوسرے ڈمپر کوبھی کو روک لیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اور حالات کو قابو کیا اور مشتعل شہریوں کو منشتر کردیا۔

متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

ایس ایچ او زمان ٹاون انسپکٹر ایاز خان نے بتایا کہ پولیس نے دوسرے ڈمپر کو نذر آتش ہونے سے بچا لیا ہے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔

حادثے کا ذمے دار ڈمپر ڈرائیور بھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کی جارہی ہے ڈمپر کو پولیس نے قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ۔

Load Next Story