کراچی: کورنگی میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق،  مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی

شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی ، شہریوں نے آنے والے دوسرے ڈمپر کوبھی کو روک لیا

کراچی:

زمان ٹاون کے علاقے کورنگی چھ نمبر مارکیٹ کے قریب رات گئے تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر ہی جان بحق ہوگیا ، موقع پر موجود مشتعل افراد نے حادثے کے ذمے دار ڈمپر کو آگ لگا دی۔

 شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی ، شہریوں نے آنے والے دوسرے ڈمپر کوبھی کو روک لیا ، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اور حالات کو قابو کیا اور مشتعل شہریوں کو منشتر کردیا، متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

 ڈمپر کو پولیس نے قبضے میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔

Load Next Story