کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، 4 زخمی حالت میں گرفتار

ہلاک ملزم کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، ریسکیو حکام

فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد میں پاکستان بازار اور شاہ لطیف پولیس کے مبینہ مقابلوں میں 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

چھیپا حکام کے مطابق پاکستان بازار پولیس کا اورنگی ٹاؤن میں نیو قطر اسپتال کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔

زخمی ملزمان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت سلمان، شاہ رخ، بلال اور غضنفر کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پستولیں، نقد رقم، موبائل فونز اور 2 موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔

دوسری جانب شاہ لطیف پولیس کا منزل پمپ کے قریب لکی ٹیکسٹائل مل کے پاس مبینہ مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

چھیپا حکام کے مطابق ہلاک ملزم کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

Load Next Story