پشاور کے طلباء نے بھی نئے صوبوں کا قیام ملک کیلئے ضروری قرار دے دیا

صوبوں کی تقسیم سے انتظامی کنٹرول مضبوط اور حکمرانوں تک عوام کی رسائی آسان ہوجائے گی، شہری

پشاور:

پشاور کے طلباء نے بھی نئے صوبوں کے قیام کو ملک کیلئے ضروری قرار دے دیا۔

ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے تمام طبقات کھل کراپنی رائے کا اظہارکررہے ہیں، نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کی تشکیل کی تجویز کو عوامی اور سیاسی سطح پر پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔

پشاورکے طلباء نے اس حوالے سے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام تعلیم اورصحت جیسے بنیادی مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے، صوبوں کی تقسیم سے انتظامی کنٹرول مضبوط اور حکمرانوں تک عوام کی رسائی آسان ہوجائے گی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ نئے صوبے بنانے سے این ایف سی ایوارڈ اورمالیاتی وسائل کی تقسیم میں بھی تبدیلیاں آئیں گی، صوبے رقبے کے لحاظ سے جتنے چھوٹے ہونگے ان کا انتظامی کنٹرول اتنا ہی آسان اور بہترہوگا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد وزرائے اعلیٰ ہونے سے انتظامی یونٹس کا نظامِ حکومت زیادہ آسان اورموثرہوجائے گا، چھوٹا انتظامی یونٹ ہونے سے وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن اور سیاسی آواز بااثر ہوتی ہے۔

عوام کی بڑی تعداد نئے صوبوں کے قیام کوملکی ترقی اورعوامی مسائل کے حل کی  ضمانت قراردے رہی ہے۔

Load Next Story