یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا نیا ملی نغمہ جاری

پاک فضائیہ کے شاہین مادرِ وطن کے دفاع کیلئے ہر لمحہ تیار اور ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

یومِ فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس نے نیا ملی نغمہ جاری کر دیا جس میں وطن کے دفاع کیلئے پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جرأت، پیشہ ورانہ مہارت اور لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

نغمے کے بول وطن سے محبت اور پاکستان کی مٹی سے گہری وابستگی کی عکاسی کرتے ہیں جبکہ اس میں پاک فضائیہ کے جوانوں کے عزم و حوصلے کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

نغمے میں وطن کی فضائی حدود کے تحفظ کیلئے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دفاعی مہارتوں کو خوبصورت انداز میں فلمایا گیا ہے۔

نغمے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جانب سے ہر محاذ پر دشمن کے عزائم ناکام بنانے اور مادرِ وطن کی فضائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے دی گئی قربانیوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔

نئے ملی نغمے کے ذریعے یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہین مادرِ وطن کے دفاع کیلئے ہر لمحہ تیار اور ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

Load Next Story