مودی سرکار کا معاشی ترقی کا ڈھونگ، اعدادوشمار میں جعلسازی بے نقاب
مودی حکومت نے اپنی نااہلی چھپانے اوراقتدارقائم رکھنے کیلئے جعلی اعداد و شمار سے عوام وعالمی اداروں کو بیوقوف بنانا شروع کردیا.
بھارتی ماہرین اقتصادیات نے نااہل مودی سرکارمیں بدترین بحران سے دوچار معیشت کی قلعی کھول دی.
سابق بھارتی فنانس سیکرٹری سبھاش چندرا گرگ نےنام نہاد معاشی ترقی کے دعوؤں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال جی ڈی پی تخمینہ سے متاثر کرنے کیلئے مودی حکومت کو اعداد و شمار میں ہیرا پھیری کرنی پڑی تھی.
پچھلے مالی سال کی جی ڈی پی میں یہ تبدیلی نہ کی جاتی تو موجودہ قیمتوں پریہ نمو صرف 2.6 فیصد ہوتی. بھارتی ریزرو بینک کے سابق گورنر رگھورام راجن نے بھی سوال اٹھایا کہ اگر معیشت واقعی اتنی تیزی سے ترقی کر رہی ہے تو اس کے اثرات روزگار اور سرمایہ کاری میں کیوں نظر نہیں آ رہے؟
عالمی جریدہ رائٹرز کے مطابق اپوزیشن جماعت کانگریس نے نام نہاد 7.8 فیصد شرحِ نمو کو اعدادوشمار کی ہیرا پھیری قرار دیا.