علمیہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف اسلام آباد میں کتنے مقدمات درج ہیں؟ رپورٹ سامنے آگئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے علیمہ خان اور عظمی خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ جمع ہونے پر کیس نمٹا دیا

اسلام آباد:

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی درخواست پر سماعت کے دوران رپورٹ جمع کروا دی گئی۔

جسٹس شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔ علیمہ خان کی جانب سے وکیل خالد یوسف چوہدری اور شاہینہ شہاب جبکہ سرکار کی جانب سے عثمان گھمن پیش ہوئے۔

ہائیکورٹ نے رپورٹ جمع کروانے کی بنیاد پر درخواست نمٹا دی۔ درخواست بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر کی گئی تھی۔

عدالت میں جمع رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف 3 مقدمات درج ہیں جبکہ ایف آئی اے میں دونوں بہنوں کے خلاف ایک انکوائری بھی زیرِ التوا ہے۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ آج تک کی معلومات کے مطابق کل یہی تین مقدمات اور ایک ایف آئی اے انکوائری ہے۔

درخواست شاہریز خان نے اکتوبر 2024 میں دونوں بہنوں کی گرفتاری کے دوران دائر کی تھی۔

Load Next Story