گول کیپر نے دو گول کرکے ٹیم کو شکست سے بچا لیا
نیدرلینڈز کے سابق اسٹار ڈیفنڈر رونالڈ کومان کے بیٹے اور گول کیپر رونالڈ کومان جونیئر نے ڈچ کلب ٹیل اسٹار کو حیران کن انداز میں شکست سے بچا لیا۔
کیمبور کے خلاف ایریڈیویسی کے میچ میں کومان جونیئر نے دونوں گول پنالٹی پر اسکور کیے اور مقابلہ 2-2 سے برابر ہوگیا۔
ان کی دوسری پنالٹی انجری ٹائم کے 11ویں منٹ میں آئی جس نے ٹیل اسٹار کو ایک قیمتی پوائنٹ دلا دیا۔
31 سالہ گول کیپر نے 63ویں منٹ میں پہلی پنالٹی پر گول کیا جبکہ اس وقت ٹیل اسٹار 22ویں منٹ میں ایک کھلاڑی کے اخراج کے بعد مشکلات کا شکار تھا۔
Ronald Koeman Jr. legt weer aan vanaf elf meter en scoort voor het tweede seizoen op rij! 🤯🧤#telcam pic.twitter.com/xhA3KvFMac
— ESPN NL (@ESPNnl) September 6, 2026
کومان جونیئر نے اس سے قبل مئی میں بھی پنالٹی پر گول کرکے ٹیل اسٹار کو ریلیگیشن سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
وہ ایریڈیویسی کے ایک میچ میں دو گول کرنے والے پہلے گول کیپر بھی بن گئے ہیں۔