لیاری ایکسپریس وے متاثرین کے کیس میں ڈی سی سینٹرل کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

ڈپٹی کمشنر کو گرفتار کرکے 15 ستمبر کو عدالت پیش کریں، پولیس کو حکم

کراچی:

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر کے دوران بے دخل ہونے والے 72 افراد کی درخواست پر سماعت کے دوران عدم پیشی پر ڈپٹی کمشنر سینٹرل  کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے پولیس کو ڈپٹی کمشنر کو گرفتار کرکے 15 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری بلدیات کو بھی طلب کرلیا۔

وکیل شیخ شوکت علی ایڈووکیٹ کے مطابق لیاری ایکسپریس کیلئے 72 لیز شدہ گھر مسمار کئے گئے، 2021 میں سیشن کورٹ نے 32 کروڑ روپے متاثرین کو ادا کرنے کا حکم دیا تھا، حکومت سندھ کی اپیل پر مقدمے کی دوبارہ سماعت ہوئی۔

عدالت نے حکومت سندھ کو ہدایت کی تھی کہ متاثرین کو رقم ادا کی جائے، عملدرآمد درخواست پر عدالت نے ڈی سی وسطی کو ادائیگی کا حکم دیا تھا، ڈی سی سینٹرل نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہورہے۔

Load Next Story