اداکار کیانو ریوز نے آج تک شادی کیوں نہیں کی؟ حیران کن وجہ وائرل

ماضی کے ایک تعلق میں انہیں محسوس ہوا کہ ان کی دولت سے فائدہ اٹھایا گیا

ہالی ووڈ کے مقبول اداکار اور ’جان وِک‘ اسٹار کیانو ریوز کی نجی زندگی ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی جہاں ان کی شادی نہ کرنے اور بچے نہ ہونے سے متعلق ایک پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

62 سالہ کیانو ریوز نے اب تک شادی نہیں کی جبکہ ان کے کوئی بچے بھی نہیں، تاہم اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گردش کرنے والی ایک پوسٹ میں اداکار کے اس فیصلے کی مبینہ وجہ بیان کی گئی ہے۔

وائرل پوسٹ میں کیانو ریوز سے منسوب کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ کروڑوں ڈالر کی دولت کے باوجود انہیں آج تک ایسی خاتون نہیں مل سکی جس پر وہ مکمل اعتماد کر سکیں۔

پوسٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ ماضی کے ایک تعلق میں انہیں محسوس ہوا کہ ان کی دولت سے فائدہ اٹھایا گیا جس کے بعد انہوں نے فی الحال شادی کرنے یا خاندان شروع کرنے سے گریز کیا۔

تاہم کیانو ریوز سے منسوب ان بیانات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی، اس لیے انہیں اداکار کا مستند بیان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

Load Next Story