کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ کا ’ری یونین‘، وجہ 13 سالہ بیٹی بنی
امریکی ریئلٹی اسٹار کم کارڈیشین اور معروف ریپر کانیے ویسٹ اپنی 13 سالہ بیٹی نارتھ ویسٹ کے میوزک کیریئر کے اہم موقع پر ایک بار پھر ایک ہی مقام پر نظر آئے۔
سابق جوڑے نے 5 ستمبر کو شکاگو کے تاریخی وِک تھیٹر میں نارتھ ویسٹ کے پہلے ہیڈلائن کنسرٹ میں شرکت کی اور بیٹی کی حوصلہ افزائی کی۔
اگرچہ کم اور کانیے ایک ہی کنسرٹ میں موجود تھے تاہم سامنے آنے والی ویڈیوز کے مطابق دونوں تھیٹر کے الگ الگ حصوں میں بیٹھ کر نارتھ کی پرفارمنس دیکھتے رہے۔
شکاگو میں بطور ہیڈلائن آرٹسٹ اسٹیج سنبھال کر 13 سالہ نارتھ نے اپنی موسیقی پیش کی اور اپنے کیریئر میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا۔