پی سی بی کا کھلاڑیوں کے ڈسپلن اور رویے سے متعلق اندرونی تحقیقات کا آغاز

تحقیقات کے دوران تمام متعلقہ افراد کے مؤقف اور حالات کو مناسب اہمیت دی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میڈیا میں سامنے آنے والی ڈسپلن اور کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق رپورٹس پر اندرونی طور پر انکوائری شروع کردی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ ڈیجییٹل کمیونیکیشنز عامر میر کے مطابق معاملے کا جائزہ اس کے معمول کے ضابطہ کار اور متعلقہ قوانین کے تحت لیا جا رہا ہے۔

تحقیقات کے دوران تمام متعلقہ افراد کے مؤقف اور حالات کو مناسب اہمیت دی جائے گی۔

پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ اس مرحلے پر سوشل میڈیا اور بعض دیگر پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی قیاس آرائیوں اور غیر مصدقہ دعوؤں کو قابلِ اعتماد نہ سمجھا جائے۔

بورڈ نے بالخصوص بیرونی مخالف ذرائع سے سامنے آنے والی اطلاعات پر اعتماد نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ فی الحال وہ معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔

بورڈ نے شائقین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ معلومات کے لیے صرف پی سی بی کے سرکاری بیانات پر انحصار کریں۔

 

Load Next Story