نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت زمین بوس، 7 طلبہ ہلاک؛ درجنوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ

حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً 30 سے 50 طلبہ کے ملبے تلے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں طلبہ کے زیر استعمال نجی ہاسٹل کی پانچ منزلہ عمارت گرنے سے کم از کم 7 طلبہ ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق جنوبی دہلی میں عمارت گرنے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ریسکیو ٹیموں نے اب تک 11 افراد کو ملبے سے نکال لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً 30 سے 50 طلبہ کے ملبے تلے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت کے تہہ خانے میں پانی جمع تھا اور وہاں مرمتی کام جاری تھا، جس کے دوران عمارت گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ تاہم حادثے کی حتمی وجہ کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

سوشل میڈیا پر حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جس میں عمارت کے اچانک منہدم ہونے کے بعد قریبی افراد کو محفوظ مقام کی جانب بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Load Next Story