فتنۃ الہندوستان کابلوچستان کی ترقی و عوام دشمن ایجنڈا ایک بارپھربے نقاب

عوام کی سہولیات، تعلیمی اداروں، اسپتالوں اور ترقیاتی کاموں کو نشانہ بنانے والے بلوچستان کے ہرگزخیر خواہ نہیں ہوسکتے

فتنۃ الہندوستان کےشرپسندوں نے صحت ،تعلیم اوربلوچستان کی  ترقی کو نشانہ بنانے کی ایک اورمذمو م کوشش کی ہے۔

فتنۃ الہندوستان نےعوام دشمن اقدامات  کرتے ہوئے خاران کے علاقے گواش میں 2 زیرِتعمیر عوامی منصوبوں  کو نشانہ بنا ڈالا۔ فتنُ الہندوستان کےدہشتگردوں نے گواش میں زیرِ تعمیرانٹرکالج اور لیبر اسپتال کی عمارت میں توڑ پھوڑ کی اورانہیں  نذرِآتش کیا۔

فتنۃ الہندوستان کا یہ حملہ  کسی ادارے یا عمارت پرنہیں، بلکہ خاران کے عوام کے مستقبل، تعلیم، صحت اور روزگار پر حملہ  ہے۔ گورنمنٹ انٹرکالج اورمائن اینڈ منرلز لیبر اسپتال کے قیام سے گواش خاران اور گردونواح کے عوام کو تعلیم اورعلاج ومعالجے کی بہترین سہولیات میسرآنا تھیں۔

فتنۃ الہندوستان کے شرپسند اپنے اقدامات سے واضح کر رہے ہیں کہ یہ بلوچستان کی ترقی اور عام بلوچ عوام کےخیرخواہ نہیں بلکہ  دشمن ہیں۔ گواش اسپتال کو  فعال بنایا جا رہا تھا اور یہ حملہ فتنۃ الہندوستان کی عوام کو بہترین علاج سے محروم کرنے کی مذموم کوشش ہے۔

عوام کی سہولیات، تعلیمی اداروں، اسپتالوں اور ترقیاتی کاموں کو نشانہ بنانے والے بلوچستان کے ہرگزخیر خواہ نہیں ہوسکتے۔

Load Next Story