بلاول کا اپوزیشن سے رابطہ، راجہ ناصر عباس کو ملاقات کی دعوت
اپوزیشن اتحاد ملاقات کرنے پر رضامند، پی پی اپنا موقف واضح کرے اس کے بعد ہم مل کر چل سکتے ہیں، ذرائع اپوزیشن اتحاد
اسلام آباد:
پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس کو ملاقات کی دعوت دے دی، امکان ہے کہ ملاقات میں پیپلز پارٹی، اپوزیشن کو اپنے ساتھ چلنے کی پیشکش کرے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی پی پی کا اپوزیشن اتحاد سے رابطہ ہوا ہے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کو ملاقات کی دعوت دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد ملاقات کرنے پر رضا مند ہے، اپوزیشن اتحاد کی جانب سے مشاورت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ پی پی پہلے اپنا موقف واضح کرے اس کے بعد ہم مل کر چل سکتے ہیں۔