ویمنز ایشیا کپ: پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے اور ہانگ کانگ کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی جانب سے شوال ذوالفقار 47 جبکہ عائشہ ظفر 26 رنز کیساتھ نمایاں رہیں جبکہ ہانگ کانگ کی جانب سے جولین کور نے 4 جبکہ اقرا سحر اور کیری چن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہانگ کانگ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 19 اوورز میں 71 رنز بنا سکی، کیری چن 30 یاسمین 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے صرف ایک نشرح سندھو نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل قومی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا۔