کراچ، کوچ کی ٹکر سے راہگیر لڑکا جاں بحق، عوام کے تشدد سے کوچ ڈرائیور زخمی
متوفی کی شناخت 14 سالہ شوکت کے نام سے کی گئی، ریسکیو حکام
کراچی:
شہر قائد میں کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کشتی والی بلڈنگ کے قریب کوچ کی ٹکر سے راہگیر لڑکا جاں بحق ہوگیا جبکہ موقع پر موجود عوام نے حادثے کے زمہ دار ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 14 سالہ شوکت کے نام سے کی گئی جبکہ عوامی تشدد سے زخمی ڈرائیور 40 سالہ اخلاق کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر کوچ کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا اور اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔