ملک کے دیگر علاقوں کی طرح سندھ کے عوام کا بھی نئے انتظامی یونٹس کے قیام کا مطالبہ
ملک میں پائیدار ترقی، علاقائی توازن اور بہتر انتظامی امور کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے، انتظامی بہتری اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے سندھ کے عوام نے نئے صوبوں کے قیام کی بھرپور حمایت کر دی۔
نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے سندھ سے تعلق رکھنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ سندھ میں نئے انتظامی یونٹس بننے چاہئیں، اس سےعوامی مسائل جلدی حل ہوں گے۔ اندرون سندھ میں بجلی، پانی، گیس، سڑکیں اور اسپتال جیسی بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں۔
نئے انتظامی فریم ورک سے وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن ہوگی اور سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی۔