فیکٹ چیک: عمران خان کے بیٹے سلیمان خان کی ’فری عمران خان‘ شرٹ پہنے ویڈیو جعلی نکلی

ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئی اور ہزاروں مرتبہ دیکھی گئی۔

سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے بیٹے سلیمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں انہیں مبینہ طور پر ’فری عمران خان‘ والی ٹی شرٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو حقیقی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کی گئی ہے۔

دعویٰ کیا ہے؟

23 اگست 2026 کو ایک ایکس صارف نے سلیمان خان کی ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی ٹی شرٹ پر’فری عمران خان‘ لکھا دکھائی دیا جبکہ پوسٹ کے کیپشن میں بھی یہی نعرہ درج کیا گیا۔

ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئی اور ہزاروں مرتبہ دیکھی گئی۔

 

 

Load Next Story