کے ایم س سی کی عمارت میں آتشزدگی، میئر کراچی کا دفتر مکمل جل گیا
آگ میئر کراچی کے دفتر سے متصل کچن میں لگی، فائر بریگیڈ حکام
کراچی:
ایم اے جناح روڈ پر واقع کے ایم سی کی عمارت میں آتشزدگی کے باعث میئر کراچی کا دفتر مکمل طور پر جل گیا۔
کے ایم سی ہیڈ آفس میں لگنے والی آگ پر 3 فائر ٹینڈرز نے قابو پا لیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ میئر کراچی کے دفتر سے متصل کچن میں لگی تھی، آتشزدگی کے نتیجے میں میئر کراچی کا دفتر بھی مکمل جل گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لانڈھی پروسیسنگ زون میں واقع کپڑے کی فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کے دوران سامان جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔
ریسکیو حکام نے آتشزدگی سے متاثرہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا۔