اڈیالہ جیل کے اطراف نیا سیکیورٹی پلان نافذ، سیکڑوں اہلکاروں کی تعیناتی
اڈیالہ جیل کے اطراف نیا سیکیورٹی پلان نافذ کردیا گیا ہے، جو آج سے تاحکم ثانی نافذ رہے گا۔
ذرائع کے مطابق جیل کے گرد سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرتے ہوئے مختلف مقامات پر مزید 6 پولیس ناکے قائم کردیے گئے ہیں۔ پولیس ناکے داہگل، گیٹ ون، گیٹ فائیو، فارما سوٹیکل فیکٹری اور گورکھپور میں قائم کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی، چکری اور ٹھلیاں میں بھی پولیس ناکے لگائے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی کے لیے مجموعی طور پر 435 پولیس ملازمین تعینات کیے جائیں گے۔ سیکیورٹی انتظامات کے لیے رائٹ مینجمنٹ، ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔
نئے سیکیورٹی پلان کے تحت داہگل سے گورکھپور تک تمام پٹرول پمپس، ہوٹل، دکانیں اور کمرے بند کروائے جائیں گے۔ جیل کے اطراف مختلف مقامات پر قائم پولیس ناکوں کے ذریعے سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی سپرویژن کی ذمہ داری ایس پی صدر اور انچارج ڈی ایس پی صدر کے سپرد ہوگی۔ نیا سیکیورٹی پلان آج سے تاحکم ثانی نافذ رہے گا۔