کرکٹر حسن علی کی اہلیہ نے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
قومی کرکٹر حسن علی اور ان کی اہلیہ سامعہ خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کے بعد سامعہ نے نئی پوسٹ کے ذریعے قیاس آرائیوں کو بظاہر مسترد کر دیا۔
سامعہ خان نے اپنی گزشتہ متنازع انسٹاگرام اسٹوری ڈیلیٹ کرنے کے بعد ایک نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ حسن علی کے ہمراہ ڈنر کرتے ہوئے خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں افواہیں پھیلانے والوں کو سخت جواب دیتے ہوئے لکھا، ’’چپ ہو جائیں اور اپنے ویوز کہیں اور سے حاصل کریں۔‘‘
گزشتہ اسٹوری میں سامعہ نے شادی شدہ اور بچوں والے مردوں سے تعلق قائم کرنے والی خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد صارفین نے ان کے بیان کو ان کی اپنی ازدواجی زندگی سے جوڑنا شروع کر دیا تھا۔