ویڈیو بنانے کا شوق، 30 فٹ بلندی سے ڈیم میں چھلانگ لگانے والے نوجوان کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں
جھانسی: بھارت میں سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بنانے کی کوشش ایک نوجوان کو مہنگی پڑگئی، جس نے اترپردیش کے جھانسی میں واقع پاہوج ڈیم سے تقریباً 30 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ ڈیم پر موجود تھا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے لیے اسٹنٹ کی ویڈیو بنانا چاہتا تھا۔ اس نے پانی کی گہرائی کا غلط اندازہ لگاتے ہوئے ڈیم میں چھلانگ لگا دی۔
چھلانگ کے بعد نوجوان پانی کے بجائے ڈیم میں موجود پتھروں پر جاگرا، جس سے اس کی دونوں ٹانگوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ شدید تکلیف کے باعث اس کی چیخ و پکار سن کر قریبی افراد نے مدد کی اور پولیس کو اطلاع دی۔
#WATCH | Man Jumps 30 Feet Into Dam For Reel, Fractures Both Legs pic.twitter.com/G3jyjUS9zX
— NDTV (@ndtv) September 8, 2026
نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی دونوں ٹانگوں کا آپریشن کیا۔ واقعے کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا ویڈیوز اور خطرناک اسٹنٹس کے لیے جان کو خطرے میں ڈالنے کے رجحان پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔