یو ایس اوپن میں اپ سیٹ، ژینگ چن وین نے ایگا سویٹیک کو شکست دے دی

دلچسپ بات یہ ہے کہ پیرس اولمپکس میں بھی ژینگ نے سویٹیک کو گولڈ میڈل میچ میں شکست دی تھی

چین کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ژینگ چن وین نے یو ایس اوپن میں بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے چھ مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن ایگا سویٹیک کو شکست دے دی۔

کوالیفائنگ مرحلے سے مین ڈرا تک پہنچنے والی ژینگ نے پیر کو سویٹیک کو 5-7، 3-6 سے مات دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

سابق عالمی نمبر چار کھلاڑی کہنی کی سرجری کے بعد اس وقت عالمی رینکنگ میں 121ویں نمبر پر ہیں۔

ژینگ ایک موقع پر پہلے سیٹ میں 0-5 سے پیچھے تھیں تاہم انہوں نے شاندار واپسی کرتے ہوئے مسلسل سات گیمز جیت لیے۔

انہوں نے دوسرے سیٹ میں بھی دو مرتبہ سویٹیک کی سروس توڑ کر میچ اپنے نام کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پیرس اولمپکس میں بھی ژینگ نے سویٹیک کو گولڈ میڈل میچ میں شکست دی تھی۔

اب کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ عالمی نمبر دو ایلینا ریباکینا سے ہوگا جنہوں نے سابق یو ایس اوپن چیمپئن ناؤمی اوساکا کو 1-6 اور 4-6 سے ہرایا تھا۔

ژینگ کا کہنا ہے کہ انجری کے باعث رینکنگ میں گراوٹ کو قبول کرنا ان کے لیے ذہنی طور پر انتہائی مشکل مرحلہ رہا ہے۔

Load Next Story