پتوکی: 16 سالہ لڑکی سے زبردستی شادی، دلہا اور نکاح خواں گرفتار

ذیشان نامی شخص نے لڑکی کی والدہ اور اس کے خاوند کی غیر موجودگی میں ان کی بیٹی مریم کے ساتھ زبردستی نکاح کیا

پنجاب کے ضلع پتوکی میں 16 سالہ لڑکی سے زبردستی شادی کرنے پر سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا اور بچی کو بازیاب کرا لیا۔

متاثرہ لڑکی کی والدہ نے تھانہ سٹی میں تحریری درخواست دی۔  ایف آئی آر کے متن کے مطابق ذیشان نامی شخص نے لڑکی کی والدہ اور اس کے خاوند کی غیر موجودگی میں ان کی بیٹی مریم کے ساتھ زبردستی نکاح کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف کم عمری کی شادی کروانے پر ریسٹرینٹ ایکٹ 2026 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔  پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دلہا، نکاح خواں سمیت گواہوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

Load Next Story