اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی
فائل: فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی جو 35 منٹ تک جاری رہی۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں صحت سمیت قانونی امور سے متعلق گفتگو کی گئی۔
مزید بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کی ملاقات ختم ہونے پر دونوں کو میاں بیوی کو واپس ان کے سیلز منتقل کر دیا گیا۔