کراچی، کانسٹیبل کو شہید کرنے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک، ساتھی فرار

ہلاک ملزم کی شناخت ایوب برمی عرف جھنڈو کے نام سے ہوئی ہے، پولیس حکام

کراچی:

کورنگی صنعتی ایریا میں ملیر ندی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ضلع کورنگی کی شاہین فورس نے تھانہ کورنگی صنعتی ایریا کی حدود میں کاز وے روڈ، ملیر ندی کے قریب ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا۔ دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں مزید تفتیش اور قانونی کارروائی شروع کردی ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Load Next Story