ناکام آپریشن سندور؛ بھارتی گودی میڈیا کا گمراہ کن پروپیگنڈا ایک بار پھر آشکار

بھارت اپنی شکست اور ہزیمت کو چھپانے کے لیے گودی میڈیا کو بطور پراپیگنڈا ٹول استعمال کررہاہے

ناکام آپریشن سندورکے حوالے سے بھارتی گودی میڈیا کا جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈا ایک بار پھر آشکار ہوگیا۔

بھارتی گودی میڈیا این ڈی ٹی وی نے حقائق کو مسخ کرنے کے لیے من گھڑت اورمضحکہ خیز دعوے کیے ہیں۔ پروپیگنڈا کے فروغ اور بھارتی عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے گودی میڈیا نے حقائق کے منافی نام نہاد ریسرچ بکُ بھی لکھ دی۔

این ڈی ٹی وی نے بھارت میں ایئر بیسز کی تباہی،سیٹلائٹ اور پاور گرڈ جام اور بھارتی طیاروں کی تباہی کو چھپانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ اسی طرح بھارتی بلااشتعال جارحیت کیخلاف پاکستان کے مؤثر، طاقتور اور فیصلہ کن جواب میں بھارتی عسکری تنصیبات کی تباہی کو بھی چھپایا گیا ہے۔

بھارتی عسکری قیادت پہلے بھی معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں بھاری فوجی نقصان کا اعتراف کرچکی ہے۔ امریکی صدرٹرمپ بھی متعدد بارپاکستان کے جواب میں بھارتی طیاروں کی تباہی کو عالمی سطح پر آشکار کر چکےہیں۔

علاوہ ازیں سی این این،الجزیرہ سمیت متعدد عالمی میڈیا نے بھی آپریشن بنیان المرصوص میں بھارتی عسکری تنصیبات کی تباہی کو بے نقاب کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق بھارت اپنی شکست اور ہزیمت کو چھپانے کے لیے گودی میڈیا کو بطور پراپیگنڈا ٹول استعمال کررہاہے۔ بھارت جنگی میدان میں شکست کے بعد اب پروپیگنڈا وار فئیر کے ذریعے اپنی مسخ شدہ ساکھ کو بچانے کی ناکام کوشش کر رہاہے۔

Load Next Story