وفاقی حکومت کا پینشن کی ادائیگی سے متعلق بڑا فیصلہ

وزارت خزانہ نے پنشنرز کے لیے نئے ڈیجیٹل پنشن قواعد جاری کردیے

وفاقی حکومت نے پنشنرز پنشن کی ادائیگی صرف ڈیجیٹل پنشن نظام کے ذریعے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پنشنرز کے لیے ہر 6 ماہ بعد نادرا کے ذریعے ڈیجیٹل تصدیق کرانا لازمی قرار دے دی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پنشنرز کے لیے جاری کردہ نئے ڈیجیٹل پنشن قواعد کے مطابق اب پنشن کی ادائیگی صرف ڈیجیٹل پنشن نظام کے ذریعے ہوگی اور پنشنرز کو ہر 6 ماہ بعد نادرا کے ذریعے ڈیجیٹل تصدیق کرانا لازمی قرار ڈیجیٹل تصدیق نادرا پاک آئی ڈی ایپ یا مجاز نادرا مراکز سے کرائی جاسکے گی۔

پنشن کی تصدیق کا پرانا کاغذی طریقہ مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے، پنشن کی رقم براہ راست پنشنر کے بینک اکاوٴنٹ میں منتقل ہوگی۔

پنشنرز کے لیے مارچ اور ستمبر میں تصدیق کا سابقہ شیڈول ختم کردیا گیا، بینک اب پنشنرز سے بائیومیٹرک تصدیق یا لائف سرٹیفکیٹ طلب نہیں کریں گے۔

پنشن اکاوٴنٹ کو صرف تصدیق نہ ہونے کی بنیاد پر ڈورمنٹ نہیں کیا جائے گاچھ ماہ تک ڈیجیٹل تصدیق نہ ہونے کی صورت میں پنشن کی منتقلی روک دی جائے گی۔

ڈیجیٹل تصدیق مکمل ہوتے ہی پنشن کی رقم دوبارہ منتقل کردی جائے گی نئے نظام کا مقصد پنشن کی ادائیگی اور تصدیق کے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانا ہے۔

Load Next Story