انگلش کپتان جو روٹ نے کیون پیٹرسن کی واپسی اہم قرار دے دی

پیٹرسن کا تجربہ اور کھیل کا علم نوجوان کھلاڑیوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا، جو روٹ

انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جو روٹ نے سابق اسٹار بیٹر کیون پیٹرسن کی قومی ٹیم کے سیٹ اپ میں واپسی کو اہم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کیون پیٹرسن کو پیر کے روز انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیموں کے لیے اسپیشلسٹ مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔ وہ 2027 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔

پیٹرسن نے انگلینڈ کی جانب سے تمام فارمیٹس میں 13 ہزار 779 رنز بنائے اور وہ ملک کے تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں۔

جو روٹ نے بی بی سی اسپورٹ سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ اسکواڈ کے کئی کھلاڑی پیٹرسن کو دیکھتے ہوئے بڑے ہوئے اور ممکن ہے کہ ان میں سے بعض نے انہیں دیکھ کر کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہو۔

ان کے مطابق پیٹرسن کا تجربہ اور کھیل کا علم نوجوان کھلاڑیوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا۔

پیٹرسن کا انگلینڈ کیریئر 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میں 0-5 کی شکست کے بعد ختم ہوا تھا جب ٹیم کے اندر اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

تاہم روٹ کا کہنا ہے کہ ماضی کے خدشات کے بجائے پیٹرسن کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے کیونکہ موجودہ انگلینڈ ٹیم کا ماحول ایک دہائی قبل کے مقابلے میں بالکل مختلف ہے۔

پیٹرسن آئندہ ہفتے سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز میں برینڈن میک کولم کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ ہوں گے۔

Load Next Story