پشاور: 4 ملزمان کا گھر میں گھس کر شوہروں کو باندھ کر خواتین کا گینگ ریپ

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق واقعہ گینگ ریپ کا ہے۔ دونوں خواتین کے شوہروں کو باندھ کر مبینہ زیادتی کی گئی

پشاور میں گھر میں گھس کر خواتین کا گینگ کرنے والے 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

پشاور کے رنگ روڈ پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر خواتین کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعہ رنگ روڈ، رحمان بابا تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ مبینہ زیادتی کے بعد ملزمان خواتین کے موبائل فونز بھی ساتھ لے گئے۔

ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان کے مطابق خواتین سے زیادتی کے کیس میں چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ افسوسناک واقعہ بچی کی موجودگی میں پیش آیا۔ کیس میں چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق واقعہ گینگ ریپ کا ہے۔ دونوں خواتین کے شوہروں کو باندھ کر مبینہ زیادتی کی گئی۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق سات سالہ بچی کو بھی ٹچ کیا گیا۔ خواتین پیدل چل کر تھانے آئیں۔
 

Load Next Story