غیر فعال سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے غیر فعال، منسوخ یا زیرِ استعمال نہ رہنے والی سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پی ٹی اے نے کہا کہ غیر فعال سموں سے منسلک واٹس ایپ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہیں، اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو موجودہ اور فعال موبائل نمبرز کے ساتھ منسلک کریں۔
اعلامیے کے مطابق غیر فعال، منسوخ یا زیراستعمال نہ رہنے والی سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کردیئے جائیں گے، غیر فعال موبائل نمبرز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتے ہیں۔
غیر فعال سمز سے منسلک بعض واٹس ایپ اکاؤنٹس فراڈ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کیلئےاستعمال ہوتے ہیں، واٹس ایپ پر موبائل نمبر بروقت تبدیل کرنے سے صارفین اپنے اکاؤنٹس پر کنٹرول برقرار رکھ سکیں گے۔
بیان کے مطابق غیر فعال سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کرنے کی کارروائی کسی بھی وقت شروع ہو سکتی ہے، صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو موجودہ اور فعال موبائل نمبرز کے ساتھ منسلک کریں، موبائل نمبر تبدیل کرنے والے صارفین واٹس ایپ کا نمبر تبدیل کرنے کا آپشن فوری استعمال کریں۔